إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب النهي عن إتيان المسجد لمن أكل ثوما أو بصلا ونحو ذلك مما له رائحة كريهة باب: لہسن، پیاز یا اس طرح کی بدبودار چیز کھانے والے کے لیے مسجد آنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1025
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا طَلْحَةُ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ أَكَلَ مِنْ خَضَرِكُمْ هَذِهِ الرِّيحَ فَلَا يَقْرَبَنَا فِي مَسَاجِدِنَا، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ ابْنُ آدَمَ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے تمہاری ان مخصوص بو والی سبزیوں میں سے کچھ کھایا ہو تو وہ ہماری مسجدوں میں ہمارے قریب ہرگز نہ آئے، کیونکہ فرشتے بھی اسی چیز سے اذیت محسوس کرتے ہیں جس سے اولادِ آدم کو تکلیف پہنچتی ہے۔“