إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب لزوم المساجد والجلوس فيها باب: مسجدوں سے وابستہ رہنے اور ان میں بیٹھنے کا بیان۔
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ قَالَ لِابْنِهِ: "يَا بُنَيَّ، لِيَكُنْ بَيْتُكَ الْمَسْجِدَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْمَسْجِدَ بُيُوتُ الْمُتَّقِينَ، فَمَنْ كَانَتِ الْمَسَاجِدُ بُيُوتَهُ أَتَمَّ اللَّهُ لَهُ بِالرَّوْحِ وَالرَّحْمَةِ وَالْجَوَازِ عَلَى الصِّرَاطِ إِلَى الْجَنَّةِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ . قَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ - : وَهُوَ كَمَا قَالَ .سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! اپنا گھر مسجد کو بنا لو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”بے شک مسجد ہر متقی و پرہیزگار کا گھر ہے، پس جس کا گھر مساجد ہوں گی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے راحت، رحمت اور پل صراط سے گزر کر جنت تک پہنچنے کی ضمانت کو مکمل فرما دے گا“۔“
یہ سند اپنے بعض راویوں کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے؛ اسے امام طبرانی نے المعجم الکبیر اور الاوسط میں، اور امام بزار نے روایت کیا ہے، اور امام بزار نے اسے حسن قرار دیا ہے، جبکہ حافظ منذری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ویسا ہی ہے جیسا انہوں نے (امام بزار نے) کہا ہے۔