❮
❯
حدیث نمبر: 1012
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، ثَنَا سَعِيدٌ الْمَهْرِيُّ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَفْضَلُ الرِّبَاطِ انْتِظَارُ الصَّلَاةِ، وَلُزُومُ مَجَالِسِ الذِّكْرِ، وَمَا مِنْ عَبْدٍ يُصَلِّي ثُمَّ يَقْعُدُ فِي مَقْعَدِهِ إِلَّا لَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَيْهِ حَتَّى يُحْدِثَ أَوْ يَقُومَ " . هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بہترین رباط (اسلامی سرحد کی نگہبانی) نماز کا انتظار کرنا اور ذکر کی محافل میں پابندی سے بیٹھنا ہے، اور جو بھی بندہ نماز ادا کرنے کے بعد اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے مسلسل اس کے لیے رحمت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ بے وضو نہ ہو جائے یا وہاں سے اٹھ نہ جائے۔“
اس حدیث کی سند محمد بن ابی حمید کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المساجد / حدیث: 1012
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف محمد بن أبي حميد»