إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب في تنظيف المساجد وتطهيرها وتجميرها باب: مسجدوں کی صفائی، انہیں پاک رکھنے اور انہیں خوشبو کی دھونی دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1002
قَالَ: وَأَبَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثَنَا سَمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ الْمَالِكِيُّ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "جَاءَ أَعَرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ، وَصُبَّ عَلَيْهُ دَلْوٌ مِنْ مَاءٍ . . . " فَذَكَرَهُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”ایک دیہاتی شخص آیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، تو نبی کریم ﷺ نے اس مقام کے متعلق حکم ارشاد فرمایا چنانچہ (وہاں سے مٹی) کھود دی گئی اور اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دیا گیا...“ پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔