کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: حسین نام رکھنے کی رغبت دلانا اور بعض فرشتوں کے ناموں کا بیان
حدیث نمبر: 4748
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِكُمْ فَحَسِّنُوا أَسْمَاءَكُمْ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک قیامت کے دن تم کو تمہارے ناموں اور تمہارے باپوں کے ناموں کے ساتھ پکارا جائے گا، اس لیے اپنے اچھے نام رکھا کرو۔
وضاحت:
فوائد: … یہ بات درست ہے کہ اچھے نام کا انتخاب کرنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 4749
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ قَالَ قَالَ لِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا اسْمُ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَبْدُ اللَّهِ وَاسْمُ مِيكَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ عُبَيْدُ اللَّهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ محمد بن عمرو بن عطا کہتے ہیں: علی بن حسین رحمہ اللہ نے مجھے کہا: جبریل علیہ السلام کانام عبد اللہ اور میکائیل علیہ السلام کا نام عبید اللہ ہے۔