حدیث نمبر: 4728
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُعِقَّ عَنِ الْجَارِيَةِ شَاةً وَعَنِ الْغُلَامِ شَاتَيْنِ وَأَمَرَنَا بِالْفَرَعِ مِنْ كُلِّ خَمْسِ شِيَاهٍ شَاةٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو حکم دیا کہ ہم عقیقہ میں بچی کی طرف سے ایک بکری اور بچے کی طرف سے دو بکریاں ذبح کریں، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ہر پانچ بکریوں میں سے ایک بکری بطورِ فرع ذبح کریں۔

وضاحت:
فوائد: … شَاۃ کے لفظ کا اطلاق دو جنسوں پر ہوتا ہے، بکری اور بھیڑ، اس لیے عقیقہ میں بکرا، بکری، بھیڑ اور دنبہ میں کوئی جانور ذبح کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / طواف المفرد والقارن والمتمتع / حدیث: 4728
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «حديث العقيقة صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف، أخرج حديث العقيقة ابن ماجه: 3163 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25250 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25764»