کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم حاصل کرنے اور ان کے طریقۂ تعلیم کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، لَمَّا دَفَنَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ حَثَا عَلَيْهِ التُّرَابَ، ثُمَّ قَالَ: "هَكَذَا يُدْفَنُ الْعِلْمُ" قَالَ عَلِيٌّ فَحَدَّثْتُ بِهِ عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ، فَقَالَ: وَابْنُ عَبَّاسٍ وَاللَّهِ قَدْ دُفِنَ بِهِ عِلْمٌ كَثِيرٌ.
ترجمہ
علی بن زید بن جدعان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جب سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو دفن کیا تو ان پر مٹی ڈالی، پھر فرمایا: ”علم اسی طرح دفن کیا جاتا ہے۔“
علی بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ واقعہ علی بن حسین رحمہ اللہ کو سنایا تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ بھی بہت سا علم دفن ہو چکا ہے۔“
علی بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ واقعہ علی بن حسین رحمہ اللہ کو سنایا تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ بھی بہت سا علم دفن ہو چکا ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْمَرًا يَقُولُ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ لِأَخٍ لَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ " اذْهَبْ بِنَا إِلَى أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ فَلَعَلَّهُ أَنْ يُحْتَاجَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: وَكَانَ إِذَا صَلَّى أَجْلِسَ غِلْمَانَهُ خَلْفَهُ، فَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ لَمْ يَسْمَعْ فِيهَا شَيْئًا، رَدَّدَهَا فَكَتَبُوهَا فَإِذَا خَرَجَ سَأَلَ عَنْهَا ".
ترجمہ
معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنے ایک انصاری بھائی سے فرمایا کرتے تھے: ”ہمیں محمد ﷺ کے صحابہ کے پاس لے چلو، شاید کہ (آئندہ) ہماری ضرورت پڑ جائے۔“
اور معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ جب نماز پڑھتے تو اپنے خادموں کو اپنے پیچھے بٹھا لیتے، پس جب کسی ایسی آیت پر سے گزرتے جس کے متعلق انہوں نے (پہلے) کچھ نہ سنا ہوتا تو اسے بار بار دہراتے، چنانچہ وہ اسے لکھ لیتے، پھر جب آپ (نماز سے) فارغ ہوتے تو اس کے بارے میں دریافت فرماتے۔