❮
❯
حدیث نمبر: 1874
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْمَرًا يَقُولُ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ لِأَخٍ لَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ " اذْهَبْ بِنَا إِلَى أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ فَلَعَلَّهُ أَنْ يُحْتَاجَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: وَكَانَ إِذَا صَلَّى أَجْلِسَ غِلْمَانَهُ خَلْفَهُ، فَإِذَا مَرَّ بِآيَةٍ لَمْ يَسْمَعْ فِيهَا شَيْئًا، رَدَّدَهَا فَكَتَبُوهَا فَإِذَا خَرَجَ سَأَلَ عَنْهَا ".
ترجمہ

معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنے ایک انصاری بھائی سے فرمایا کرتے تھے: ”ہمیں محمد ﷺ کے صحابہ کے پاس لے چلو، شاید کہ (آئندہ) ہماری ضرورت پڑ جائے۔“
اور معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ جب نماز پڑھتے تو اپنے خادموں کو اپنے پیچھے بٹھا لیتے، پس جب کسی ایسی آیت پر سے گزرتے جس کے متعلق انہوں نے (پہلے) کچھ نہ سنا ہوتا تو اسے بار بار دہراتے، چنانچہ وہ اسے لکھ لیتے، پھر جب آپ (نماز سے) فارغ ہوتے تو اس کے بارے میں دریافت فرماتے۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه / حدیث: 1874
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لانقطاعه بين معمر وابن عباس. . »
«كتاب المعرفة والتاريخ للفسوي: 548/1»