کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: "نِعْمَ تُرْجُمَانٌ ابْنُ عَبَّاسٍ لِلْقُرْآنِ" .
ترجمہ
ابو الضحی رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کے کیا ہی بہترین ترجمان ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: "لَوْ أَدْرَكَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَسْنَانَنَا مَا عَشَرَهُ مِنَّا رَجُلٌ" .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اگر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہماری عمروں کو پہنچ جاتے تو ہم میں سے کوئی ایک شخص بھی ان کے دسویں حصے کے برابر نہ ہوتا۔“