فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَصِيَّةِ الْعَبَّاسِ لِابْنِهِ حِينَ قَرَّبَهُ عُمَرُ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قریب کرنے پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اپنے بیٹے کو وصیت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ لِي أَبِي: يَا بُنَيَّ أَرَى أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يَقْرِبُكَ وَيَخْلُو بِكَ وَيَسْتَشِيرُكَ مَعَ نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاحْفَظْ عَنِّي ثَلَاثًا: "اتَّقِ اللَّهَ، لَا تُفْشِيَّنَ لَهُ سِرًّا، وَلَا يُجَرِّبَنَّ عَلَيْكَ كَذْبَةً، وَلَا تَغْتَابَنَّ عِنْدَهُ أَحَدًا" قَالَ عَامِرٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ أَلْفٍ. قَالَ: "نَعَمْ، وَمِنْ عَشَرَةِ آلَافٍ" .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! میں دیکھتا ہوں کہ امیر المؤمنین تمہیں اپنے قریب رکھتے ہیں، تمہارے ساتھ تنہائی میں مجلس کرتے ہیں اور رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی موجودگی میں تم سے مشورہ لیتے ہیں؛ پس میری تین باتیں یاد رکھنا: «اتَّقِ اللَّهَ» ”اللہ سے ڈرتے رہنا“، ان کا کوئی راز کبھی فاش نہ کرنا، وہ تمہاری طرف سے کبھی کسی جھوٹ کا تجربہ نہ کریں، اور ان کے پاس کسی کی غیبت نہ کرنا۔“
عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”اے ابوعباس! ان میں سے ہر ایک بات ہزار سے بہتر ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، بلکہ دس ہزار سے بھی بہتر ہے۔“