کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں، ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے“ کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ إِذْ قَالَ: "يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ، كَأَنَّهُمُ السَّحَابُ هُمْ خِيَارُ مَنْ فِي الْأَرْضِ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ قَالَ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ قَالَ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: فِي الثَّالِثَةِ كَلِمَةٌ ضَعِيفَةٌ: "إِلَّا أَنْتُمْ".
ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم مکہ کے راستے میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے کہ اسی دوران آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے سامنے اہل یمن نمودار ہونے والے ہیں، گویا وہ بادل ہوں، وہ زمین پر بسنے والوں میں سب سے بہتر ہیں۔“ تو انصار کے ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم (ان میں شامل) نہیں ہیں؟ تو آپ ﷺ خاموش رہے۔ انہوں نے پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم بھی نہیں؟ تو آپ ﷺ خاموش رہے۔ انہوں نے پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم بھی نہیں؟ تو آپ ﷺ نے تیسری مرتبہ دبی سی آواز میں فرمایا: ”سوائے تمہارے۔““
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ: أَنَا حَيْوَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو ، أَنَّ مِشْرَحَ بْنَ هَاعَانَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "أَهْلُ الْيَمَنِ أَرَقُّ قُلُوبًا، وَأَلْيَنُ أَفْئِدَةً، وَأَبْخَعُ طَاعَةً".
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اہلِ یمن کے دل نہایت رقیق، ان کی طبیعتیں بہت ہی نرم خو اور وہ اطاعت گزاری میں نہایت مخلص ہیں۔“