فضائل الصحابة
فضائل أهل اليمن— اہلِ یمن کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ الْأَشْعَرِيِّينَ) باب: (اشعریوں کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1612
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي أَصْحَابِهِ يَوْمًا فَقَالَ: "اللَّهُمَّ أَنْجِ أَصْحَابَ السَّفِينَةِ"، ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً فَقَالَ: "قَدِ اسْتَمَرَّتْ"، فَلَمَّا دَنَوْا مِنَ الْمَدِينَةِ قَالَ: "قَدْ جَاءُوا يَقُودُهُمْ رَجُلٌ صَالِحٌ" وَالَّذِينَ كَانُوا فِي السَّفِينَةِ الْأَشْعَرِيُّونَ كَانُوا أَرْبَعِينَ رَجُلًا، وَالَّذِي قَادَهُمْ عَمْرُو بْنُ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيُّ.ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک دن نبی کریم ﷺ اپنے صحابہ کے درمیان تشریف فرما تھے کہ آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَنْجِ أَصْحَابَ السَّفِينَةِ» ”اے اللہ! کشتی والوں کو نجات عطا فرما۔“
پھر آپ ﷺ تھوڑی دیر ٹھہرے رہے، پھر فرمایا: ”یقیناً وہ (بخیر و عافیت) رواں دواں ہو گئی ہے۔“
پھر جب وہ مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ آ چکے ہیں، ایک صالح مرد ان کی قیادت کر رہا ہے۔“
اور وہ لوگ جو کشتی میں سوار تھے، وہ اشعری قبیلے کے لوگ تھے، ان کی تعداد چالیس تھی، اور جس شخص نے ان کی قیادت کی وہ سیدنا عمرو بن الحمق الخزاعی رضی اللہ عنہ تھے۔