کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: "نِعْمَ تُرْجُمَانٌ ابْنُ عَبَّاسٍ لِلْقُرْآنِ".
ترجمہ
ابو الضحی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کے کیا ہی بہترین ترجمان ہیں!“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: "لَوْ أَدْرَكَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَسْنَانَنَا مَا عَشَرَهُ مِنَّا رَجُلٌ".
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہماری عمر کو پہنچ جاتے تو ہم میں سے کوئی ایک شخص بھی ان کے دسویں حصے کے برابر نہ ہوتا۔“