فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنهما— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ) باب: (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1559
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: "لَوْ أَدْرَكَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَسْنَانَنَا مَا عَشَرَهُ مِنَّا رَجُلٌ".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہماری عمر کو پہنچ جاتے تو ہم میں سے کوئی ایک شخص بھی ان کے دسویں حصے کے برابر نہ ہوتا۔“