کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (نبی ﷺ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ لَهُ مُرْضِعًا فِي الْجَنَّةِ".
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً ان کے لیے جنت میں ایک دودھ پلانے والی (دایہ) مقرر ہے۔““
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ ابْنَ النَّبِيِّ؟ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَاتَ وَهُوَ صَغِيرٌ، وَلَوْ قُدِّرَ أَنْ يَكُونُ بَعْدَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيٌّ، لَكَانَ عَلَيْهِ السَّلَامُ".
ترجمہ
اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے نبی ﷺ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ بچپن ہی میں فوت ہو گئے تھے، اور اگر یہ مقدر ہوتا کہ محمد ﷺ کے بعد کوئی نبی ہو، تو وہ ضرور (نبی) ہوتے، ان پر سلامتی ہو۔“