فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَا جَاءَ فِي إِبْرَاهِيمَ ابْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1409
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ ابْنَ النَّبِيِّ؟ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَاتَ وَهُوَ صَغِيرٌ، وَلَوْ قُدِّرَ أَنْ يَكُونُ بَعْدَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيٌّ، لَكَانَ عَلَيْهِ السَّلَامُ".ترجمہ
اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے نبی ﷺ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ بچپن ہی میں فوت ہو گئے تھے، اور اگر یہ مقدر ہوتا کہ محمد ﷺ کے بعد کوئی نبی ہو، تو وہ ضرور (نبی) ہوتے، ان پر سلامتی ہو۔“