حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَسُلَيْمَانُ قَالَا: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ ، يُحَدِّثُ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ الْأَقْمَرِ ، قَالَ: بَيْنَمَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَخْطُبُ إِذْ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعَهُ فِي حَبْوَتِهِ. وَهُوَ يَقُولُ: "مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّهُ، فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ" وَلَوْلَا عَزِيمَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا حَدَّثْتُ.
ترجمہ
زہیر بن الاقمر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما خطبہ دے رہے تھے کہ اچانک ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا: ”میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے انہیں اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: «مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّهُ، فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ» ”جو مجھ سے محبت کرتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اس سے بھی محبت کرے، اور جو یہاں موجود ہے وہ اسے پہنچا دے جو موجود نہیں ہے“۔ اور (اس شخص نے کہا:) اگر رسول اللہ ﷺ کا تاکیدی حکم نہ ہوتا تو میں یہ حدیث بیان نہ کرتا۔““
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: نَا حَجَّاجٌ قَالَ أَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ، يَعْنِي: ابْنَ عَازِبٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَسَنُ عَلَى عَاتِقِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ".
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ آپ کے کندھے پر سوار تھے اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ» ”اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، پس تو بھی اس سے محبت فرما۔““