فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْبِيلِ أَبِي هُرَيْرَةَ سُرَّةَ الْحَسَنِ) باب: (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ناف کو بوسہ دینے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1386
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو مُسْلِمٍ الْبَصْرِيُّ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ وَهُوَ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ لَقِيَ الْحَسَنَ، يَعْنِي: ابْنَ عَلِيٍّ ، فَقَالَ: "ارْفَعْ ثَوْبَكَ حَتَّى أُقَبِّلَ مِنْكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ، فَرَفَعَ عَنْ بَطْنِهِ فَوَضَعَ فَمَهُ عَلَى سُرَّتِهِ".ترجمہ
عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے ہوئی تو انہوں نے فرمایا: ”اپنا کپڑا اٹھائیے تاکہ میں آپ کے جسم کے اس مقام کا بوسہ لوں جہاں میں نے رسول اللہ ﷺ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا تھا۔“ پس انہوں نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنا منہ ان کی ناف پر رکھ دیا۔