حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي بُرَيْدَةَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُنَا فَجَاءَ الْحَسَنُ ، وَالْحُسَيْنُ وَعَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَمْشِيَانِ وَيَعْثُرَانِ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمِنْبَرِ فَحَمَلَهُمَا فَوَضَعَهُمَا بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: "صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ نَظَرْتُ إِلَى هَذَيْنِ الصَّبِيَّيْنِ يَمْشِيَانِ وَيَعْثُرَانِ فَلَمْ أَصْبِرْ حَتَّى قَطَعْتُ حَدِيثِي وَرَفَعْتُهُمَا ".
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ہمیں خطبہ دے رہے تھے کہ اچانک سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما تشریف لائے، انہوں نے سرخ قمیصیں پہن رکھی تھیں، وہ چل رہے تھے اور ٹھوکر کھا رہے تھے، تو رسول اللہ ﷺ منبر سے نیچے تشریف لائے، ان دونوں کو اٹھایا اور اپنے سامنے بٹھا لیا، پھر فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا کہ ﴿تمہارے مال اور تمہاری اولاد محض ایک آزمائش ہیں﴾؛ میں نے ان دونوں بچوں کو دیکھا کہ یہ چل رہے ہیں اور ٹھوکر کھا رہے ہیں، تو مجھ سے صبر نہ ہو سکا یہاں تک کہ میں نے اپنی گفتگو منقطع کی اور ان دونوں کو اٹھا لیا۔“ “
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَبُو أَحْمَدَ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَحَبَّهُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي، يَعْنِي حَسَنًا ، وَحُسَيْنًا".
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ان دونوں سے محبت کی، اس نے یقیناً مجھ سے محبت کی، اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا، اس نے یقیناً مجھ سے بغض رکھا“، یعنی سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما۔