فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَقْتَلِ الْحُسَيْنِ وَمَا جَاءَ فِي مَقْتَلِهِ) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر اور ان کی شہادت کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1357
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَوْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: وَكِيعٌ شَكَّ هُوَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِإِحْدَاهُمَا: "لَقَدْ دَخَلَ عَلَيَّ الْبَيْتَ مَلَكٌ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيَّ قَبْلَهَا، فَقَالَ: لِي إِنَّ ابْنَكَ هَذَا حُسَيْنٌ مَقْتُولٌ فَإِنْ شِئْتَ آتِيكَ مِنْ تُرْبَةِ الْأَرْضِ الَّتِي يُقْتَلُ بِهَا قَالَ: فَأَخْرَجَ إِلَيَّ تُرْبَةً حَمْرَاءَ".ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یا ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وکیع رحمہ اللہ کو ان کے نام میں شک ہے، کہ نبی ﷺ نے ان میں سے ایک سے فرمایا: ”میرے پاس گھر میں ایک ایسا فرشتہ داخل ہوا ہے جو اس سے پہلے کبھی میرے پاس نہیں آیا تھا، پس اس نے مجھ سے کہا: یقیناً آپ کا یہ بیٹا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ قتل کر دیا جائے گا، پس اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس زمین کی مٹی لا کر دے سکتا ہوں جہاں اسے قتل کیا جائے گا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اس نے مجھے سرخ رنگ کی مٹی نکال کر دکھائی۔“