کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تیر چلانے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ: "إِنِّي لَأَوَّلُ رَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
ترجمہ
قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک میں پہلا عرب آدمی ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا "وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
ترجمہ
ابو عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے سنا: ”اور وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: "أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَعْدٌ".
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تیر چلانے والے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ہیں۔“