فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ جَمْعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ لِسَعْدٍ يَوْمَ أُحُدٍ) باب: (غزوہ احد کے دن نبی ﷺ کا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے ماں باپ کو جمع کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1314
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفَدِّي أَحَدًا بِأَبَوَيْهِ إِلَّا سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ "ارْمِ سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو نہیں سنا کہ آپ ﷺ نے کسی کے لیے اپنے والدین کو اکٹھا فدا قرار دیا ہو سوائے سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کے، بلاشبہ میں نے غزوہِ احد کے دن آپ ﷺ کو ان سے یہ فرماتے ہوئے سنا: «ارْمِ سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”اے سعد! تیر چلاؤ، میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں۔““