کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (اختلاف کے وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کو اختیار کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: إِذَا اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي شَيْءٍ، فَانْظُرُوا مَا صَنَعَ عُمَرُ فَخُذُوا بِهِ.
ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب لوگ کسی معاملے میں اختلاف کریں تو دیکھو کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کیا کیا تھا، پھر اسی کو اختیار کر لو۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: كَانَ لَا يُعْدَلُ بِقَوْلِ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ إِذَا اجْتَمَعَا.
ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما کسی بات پر متفق ہو جاتے، تو ان کے قول کے مقابلے میں کسی دوسرے قول کو اختیار نہیں کیا جاتا تھا۔“