فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الْأَخْذِ بِقَوْلِ عُمَرَ عِنْدَ الِاخْتِلَافِ) باب: (اختلاف کے وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کو اختیار کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 349
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: إِذَا اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي شَيْءٍ، فَانْظُرُوا مَا صَنَعَ عُمَرُ فَخُذُوا بِهِ.ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب لوگ کسی معاملے میں اختلاف کریں تو دیکھو کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کیا کیا تھا، پھر اسی کو اختیار کر لو۔“