حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَرْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: نِعْمَ الْحَجِيجُ لَكُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ.
ترجمہ
عبداللہ بن حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”موزوں پر مسح کرنے کے معاملے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تمہارے لیے کیا ہی بہترین دلیل اور وکیل ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ أَبُو عَمْرٍو الْعَنْبَرِيُّ ، قَثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ: قَالَ أَبِي: وَقَالَ أَبُو عُثْمَانَ: إِنَّمَا كَانَ عُمَرُ مِيزَانًا، لَا يَقُولُ كَذَا وَلَا يَقُولُ كَذَا.
ترجمہ
ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تو بس ایک میزان (ترازو) کی مانند تھے، وہ نہ اس طرح (کی غیر محتاط بات) کہتے تھے اور نہ اس طرح۔“