فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الِاقْتِدَاءِ بِعُمَرَ وَعَدْلِهِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتدا اور ان کے عدل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 331
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَرْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: نِعْمَ الْحَجِيجُ لَكُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ.ترجمہ
عبداللہ بن حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”موزوں پر مسح کرنے کے معاملے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تمہارے لیے کیا ہی بہترین دلیل اور وکیل ہیں۔“