کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ، يَعْنِي: ابْنَ الْمُبَارَكِ ، قَالَ: أَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: وُضِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى سَرِيرِهِ فَتَكَنَّفَهُ النَّاسُ يَدْعُونَ وَيُصَلُّونَ قَبْلَ أَنْ يُرْفَعَ، وَأَنَا فِيهِمْ، فَلَمْ يَرُعْنِي إِلَّا رَجُلٌ قَدْ أَخَذَ بِمَنْكِبِي مِنْ وَرَائِي، فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، فَتَرَحَّمَ عَلَى عُمَرَ فَقَالَ: مَا خَلَّفْتُ أَحَدًا أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بِمِثْلِ عَمَلِهِ مِنْكَ، وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كُنْتُ لَأَظُنُّ لَيَجْعَلَنَّكَ اللَّهُ مَعَ صَاحِبَيْكَ، وَذَلِكَ أَنِّي كُنْتُ أُكْثِرُ أَنْ أَسْمَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "فَذَهَبْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَدَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَخَرَجْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ " ، فَإِنْ كُنْتُ لَأَظُنُّ لَيَجْعَلَنَّكَ اللَّهُ مَعَهُمَا.
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (بوقتِ وفات) اپنی چارپائی پر رکھے گئے تو لوگوں نے انہیں گھیر لیا، وہ ان کے لیے دعا کر رہے تھے اور (جنازہ) اٹھائے جانے سے پہلے ان پر نماز پڑھ رہے تھے، میں بھی انہی لوگوں میں موجود تھا، مجھے کسی چیز نے اچانک متوجہ نہیں کیا مگر ایک شخص نے پیچھے سے میرے کندھے کو پکڑ لیا، میں مڑا تو دیکھا کہ وہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے رحمت کی اور فرمایا: ”آپ نے اپنے پیچھے کوئی ایسا شخص نہیں چھوڑا جس کے عمل جیسا عمل لے کر اللہ عزوجل سے ملنا مجھے آپ (کے عمل) سے زیادہ پسند ہو، اور اللہ کی قسم! میرا یہی گمان تھا کہ اللہ تعالیٰ ضرور آپ کو آپ کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ رکھے گا، کیونکہ میں بکثرت رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنتا تھا: «ذَهَبْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَدَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَخَرَجْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ» ”میں، ابوبکر اور عمر گئے؛ میں، ابوبکر اور عمر داخل ہوئے؛ اور میں، ابوبکر اور عمر نکلے“، چنانچہ میرا یہی گمان تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ان دونوں کے ساتھ ہی رکھے گا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ.
ترجمہ
نیز ایک دوسری سند کے ساتھ ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی حدیث روایت کی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ عُمَرَ ، إِنَّهُ لَمَّا طُعِنَ تِلْكَ الطَّعْنَةَ رَأَى غُلَامًا قَدْ أَسْبَلَ إِزَارَهُ، فَقَالَ: يَا غُلَامُ، خُذْ مِنْ شَعْرِكَ، وَارْفَعْ إِزَارَكَ، فَإِنَّهُ أَبْقَى لِثَوْبِكَ، وَأَتْقَى لِرَبِّكَ عَزَّ وَجَلَّ.
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے، بے شک جب انہیں وہ (کاری) زخم لگا تو انہوں نے ایک نوجوان کو دیکھا جس نے اپنا تہبند لٹکا رکھا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”اے نوجوان! اپنے بال کٹواؤ اور اپنا تہبند بلند کرو، کیونکہ یہ تمہارے کپڑے کی بقا کے لیے بہتر اور تمہارے رب عزوجل کے لیے زیادہ تقویٰ کا باعث ہے۔““