فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ عَلَى عُمَرَ بَعْدَ مَوْتِهِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 329
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: رَحِمَ اللَّهُ عُمَرَ ، إِنَّهُ لَمَّا طُعِنَ تِلْكَ الطَّعْنَةَ رَأَى غُلَامًا قَدْ أَسْبَلَ إِزَارَهُ، فَقَالَ: يَا غُلَامُ، خُذْ مِنْ شَعْرِكَ، وَارْفَعْ إِزَارَكَ، فَإِنَّهُ أَبْقَى لِثَوْبِكَ، وَأَتْقَى لِرَبِّكَ عَزَّ وَجَلَّ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے، بے شک جب انہیں وہ (کاری) زخم لگا تو انہوں نے ایک نوجوان کو دیکھا جس نے اپنا تہبند لٹکا رکھا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”اے نوجوان! اپنے بال کٹواؤ اور اپنا تہبند بلند کرو، کیونکہ یہ تمہارے کپڑے کی بقا کے لیے بہتر اور تمہارے رب عزوجل کے لیے زیادہ تقویٰ کا باعث ہے۔““