فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 993
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أَحْمَدَ، هُوَ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَا: نَا الْعَلَاءُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَأَخُو رَسُولِهِ، قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي حَدِيثِهِ: وَأَنَا الصِّدِّيقُ الْأَكْبَرُ لَا يَقُولُهَا بَعْدُ، قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: بَعْدِي إِلَّا كَاذِبٌ مُفْتَرِي، وَلَقَدْ صَلَّيْتُ قَبْلَ النَّاسِ سَبْعَ سِنِينَ، قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: وَلَقَدْ أَسْلَمْتُ قَبْلَ النَّاسِ بِسَبْعِ سِنِينَ.ترجمہ
عباد بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں اللہ کا بندہ اور اس کے رسول ﷺ کا بھائی ہوں۔“
ابن نمیر رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں: ”اور میں صدیقِ اکبر ہوں، میرے بعد کوئی یہ بات نہیں کہے گا“ جب کہ ابو احمد رحمہ اللہ کے الفاظ یہ ہیں: ”میرے بعد (یہ بات کہنے والا) جھوٹا اور بہتان تراش ہی ہوگا، اور یقیناً میں نے لوگوں سے سات سال پہلے نماز پڑھی ہے۔“
ابو احمد رحمہ اللہ نے یہ الفاظ بھی کہے: ”اور یقیناً میں لوگوں سے سات سال پہلے اسلام لایا ہوں۔“