فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ أُمَّ سَلَمَةَ تَذْكُرُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بَيْتِهَا فَأَتَتْهُ فَاطِمَةُ بِبُرْمَةٍ فِيهَا حَرِيرَةٌ، فَدَخَلَتْ بِهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: "ادْعِي لِي زَوْجَكِ وَابْنَيْكِ" ، قَالَتْ: فَجَاءَ عَلِيٌّ ، وَحَسَنٌ ، وَحُسَيْنٌ ، فَدَخَلُوا عَلَيْهِ فَجَلَسُوا يَأْكُلُونَ مِنْ تِلْكَ الْحَرِيرَةِ، وَهُوَ عَلَى مَنَامَةٍ لَهُ عَلَى دُكَّانٍ، تَحْتَهُ كِسَاءٌ خَيْبَرِيُّ، قَالَتْ: وَأَنَا فِي الْحُجْرَةِ أُصَلِّي، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَذِهِ الْآيَةَ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا . قَالَتْ: فَأَخَذَ فَضْلَ الْكِسَاءِ فَغَشَّاهُمْ بِهِ، ثُمَّ أَخْرَجَ يَدَهُ فَأَلْوَى بِهَا إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ قَالَ: "اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي وَحَامَّتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا، اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي وَحَامَّتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا" ، قَالَتْ: فَأَدْخَلْتُ رَأْسِي الْبَيْتَ قُلْتُ: وَأَنَا مَعَكُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "إِنَّكِ إِلَى خَيْرٍ، إِنَّكِ إِلَى خَيْرٍ" 995.عطا بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یہ تذکرہ کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم ﷺ ان کے گھر میں تشریف فرما تھے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ایک ہانڈی لے کر آئیں جس میں حریرہ تھا، وہ اسے لے کر آپ ﷺ کے پاس داخل ہوئیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس اپنے شوہر اور اپنے دونوں بیٹوں کو بلا لاؤ۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: چنانچہ سیدنا علی، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم تشریف لائے اور وہ آپ ﷺ کے پاس داخل ہو کر اس حریرہ میں سے کھانے لگے، جبکہ آپ ﷺ ایک چبوترے پر اپنے بستر پر تشریف فرما تھے جس کے نیچے خیبری چادر بچھی ہوئی تھی۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں حجرے میں نماز پڑھ رہی تھی کہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا﴾۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: تو آپ ﷺ نے چادر کا فاضل حصہ لیا اور اس سے ان سب کو ڈھانپ دیا، پھر اپنا ہاتھ باہر نکال کر اسے آسمان کی طرف بلند کیا اور پھر دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي وَحَامَّتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا، اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي وَحَامَّتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا» ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت اور میرے قریبی (خاص) لوگ ہیں، پس ان سے ناپاکی دور فرما دے اور انہیں خوب اچھی طرح پاک کر دے؛ اے اللہ! یہ میرے اہل بیت اور میرے خاص لوگ ہیں، پس ان سے ناپاکی دور فرما دے اور انہیں خوب اچھی طرح پاک کر دے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے اپنا سر گھر کے اندر کیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً تم خیر پر ہو، یقیناً تم خیر پر ہو۔“