فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 99
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ نَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ كَلَامَ عُمَرَ وَخُطْبَتَهُ، وَكَلَامَ عُثْمَانَ وَخُطْبَتَهُ، وَكَلَامَ عَلِيٍّ وَخُطْبَتَهُ، فَمَا كَانَ مِنْهُمْ مِنْ أَحَدٍ أَعْلَمَ بِمَا يَخْرُجُ مِنْ رَأْسِهِ، وَلَا بِمَوَاضِعِ الْكَلَامِ، مِنْ عَائِشَةَ، وَكَذَلِكَ كَانَ أَبُوهَا.ترجمہ
احنف بن قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی گفتگو اور ان کا خطبہ سنا، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی گفتگو اور ان کا خطبہ سنا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی گفتگو اور ان کا خطبہ سنا؛ تو ان میں سے کوئی بھی ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر اپنی زبان سے نکلنے والے کلام کا علم رکھنے والا اور کلام کے صحیح مواقع و محل سے واقف نہ تھا، اور اسی طرح ان کے والد (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) بھی تھے۔“