فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَثَنَا حَنَشُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ لَقِيطٍ النَّخَعِيُّ ، عَنْ رِيَاحٍ الْحَارِثِ ، قَالَ: جَاءَ رَهْطٌ إِلَى عَلِيٍّ بِالرَّحَبَةِ فَقَالُوا: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَانَا، فَقَالَ: كَيْفَ أَكُونُ مَوْلَاكُمْ وَأَنْتُمْ قَوْمٌ عُرْبٌ؟ قَالُوا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ" . قَالَ رِيَاحٌ: فَلَمَّا مَضَوَا اتَّبَعْتُهُمْ فَسَأَلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالُوا: نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ. ریاح بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مقامِ رحبہ میں ایک وفد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہوں نے عرض کیا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَانَا» ”اے ہمارے مولا! آپ پر سلامتی ہو۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”میں تمہارا مولا کیسے ہو سکتا ہوں جبکہ تم آزاد عرب قوم ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم نے غدیرِ خم کے دن رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ» ’جس کا میں مولا ہوں، تو یہ (علی) اس کے مولا ہیں۔‘“
ریاح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جب وہ لوگ چلے گئے تو میں ان کے پیچھے گیا اور دریافت کیا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ انصار کی ایک جماعت ہے اور ان میں سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں۔