فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 968
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ: لَقِيتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ، وَهُوَ دَاخِلٌ عَلَى الْمُخْتَارِ أَوْ خَارِجٌ مِنْ عِنْدِهِ، فَقُلْتُ لَهُ: سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ؟" . قَالَ: نَعَمْ.ترجمہ
علی بن ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ملا، اس وقت وہ مختار کے ہاں داخل ہو رہے تھے یا اس کے پاس سے نکل رہے تھے، تو میں نے ان سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ» ”بے شک میں تمہارے درمیان دو نہایت عظیم اور وزنی چیزیں چھوڑ کر جانے والا ہوں“؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“