فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ باب: سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا يُونُسُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيَنْتَهِيَنَّ بَنُو وَلِيعَةَ، أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْهِمْ رَجُلًا كَنَفْسِي، يُمْضِي فِيهِمْ أَمْرِي، يَقْتُلُ الْمُقَاتِلَةَ، وَيَسْبِي الذُّرِّيَّةَ" ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَمَا رَاعَنِي إِلَّا بَرْدُ كَفِّ عُمَرَ فِي حُجْزَتِي مِنْ خَلْفِي، فَقَالَ: مَنْ تُرَاهُ يَعْنِي؟ قُلْتُ: مَا يَعْنِيكَ، وَلَكِنْ يَعْنِي خَاصِفَ النَّعْلِ.زید بن یثیع رحمہ اللہ، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بنو ولیعہ کو ضرور (اپنی حرکتوں سے) باز آ جانا چاہیے، ورنہ میں ان کی طرف ایک ایسا مرد بھیجوں گا جو میری مثل ہے، وہ ان میں میرا حکم نافذ کرے گا، ان کے لڑاکا مردوں کو قتل کرے گا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لے گا۔“
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”مجھے کسی چیز نے اچانک حیران نہیں کیا مگر میرے پیچھے سے میرے کمر بند کے مقام پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ہتھیلی کی ٹھنڈک نے، انہوں نے (مجھ سے) پوچھا: ”تمہارا کیا خیال ہے، آپ ﷺ کی مراد کون ہے؟“ میں نے کہا: ”آپ مراد نہیں ہیں، بلکہ اس سے مراد جوتی ٹانکنے والے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) ہیں۔““