فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
اسْمُ أُمِّهِ وَنَسَبُهَا باب: ان کی والدہ کے نام اور نسب کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ ، قَثَنَا مَطِيرُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ سَفِينَةَ ، قَالَ: أَهْدَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَيْرَيْنِ بَيْنَ رَغِيفَيْنِ، فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ الطَّيْرَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ خَلْقِكَ إِلَيْكَ وَإِلَى رَسُولِكَ" ، وَرَفَعَ صَوْتَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ هَذَا؟" فَقَالَ: عَلِيٌّ ، فَقَالَ: "فَافْتَحْ لَهُ" ، فَفَتَحْتُ، فَأَكَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّيْرَيْنِ حَتَّى فَنِيَا.سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک انصاری خاتون نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں دو پرندے ہدیہ پیش کیے جو دو روٹیوں کے درمیان تھے، انہوں نے وہ دونوں پرندے آپ ﷺ کے سامنے پیش کر دیے۔ تب رسول اللہ ﷺ نے (دعا کرتے ہوئے) فرمایا: «اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ خَلْقِكَ إِلَيْكَ وَإِلَى رَسُولِكَ» ”اے اللہ! میرے پاس اپنی مخلوق میں سے اس شخص کو لے آ جو تجھے اور تیرے رسول کو سب سے زیادہ محبوب ہو۔“ اور آپ ﷺ نے اپنی آواز بلند فرمائی، پھر رسول اللہ ﷺ نے (دروازے پر دستک سن کر) دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: علی ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے لیے (دروازہ) کھول دو۔“ چنانچہ میں نے دروازہ کھولا، پھر انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ان دونوں پرندوں میں سے تناول فرمایا یہاں تک کہ وہ ختم ہو گئے۔“