فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
اسْمُ أُمِّهِ وَنَسَبُهَا باب: ان کی والدہ کے نام اور نسب کا بیان۔
حدیث نمبر: 938
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: أَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَثَنَا حُرُّ بْنُ جُرْمُوزٍ الْمُرَادِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا وَهُوَ يَخْرُجُ مِنَ الْقَصْرِ وَعَلَيْهِ قِطْرِيَّتَانِ، إِزَارُهُ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، وَرِدَاؤُهُ مُشَمَّرٌ قَرِيبًا مِنْهُ، وَمَعَهُ الدِّرَّةُ، يَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ، وَيَأْمُرُهُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَحُسْنِ الْبَيْعِ، وَيَقُولُ: أَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ، وَلَا تَنْقَحُوا اللَّحْمَ.ترجمہ
جرموز المرادی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ دار الامارہ سے باہر تشریف لا رہے تھے اور انہوں نے دو قطری چادریں زیبِ تن کر رکھی تھیں، ان کا تہبند آدھی پنڈلی تک تھا اور ان کی اوپر کی چادر بھی سمٹی ہوئی اسی کے قریب تھی، ان کے پاس ایک کوڑا تھا، وہ بازاروں میں چلتے پھرتے لوگوں کو اللہ کے تقویٰ اور لین دین میں حسنِ معاملہ کا حکم دے رہے تھے اور فرماتے تھے: ”ناپ اور تول پورا کرو، اور گوشت کو (عیب نکالنے یا اسے فربہ دکھانے کے لیے) ٹٹولا نہ کرو۔““