فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
اسْمُ أُمِّهِ وَنَسَبُهَا باب: ان کی والدہ کے نام اور نسب کا بیان۔
حدیث نمبر: 937
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ مُدْرِكٍ أَبِي الْحَجَّاجِ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا لَهُ وَفْرَةٌ، وَأُتِيَ بِصَبِيٍّ فَبَرَّكَ عَلَيْهِ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ.ترجمہ
مدرک ابو الحجاج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، آپ کے سر کے بال کانوں کی لو تک تھے؛ آپ کے پاس ایک بچہ لایا گیا تو آپ نے اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرا۔“