فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
اسْمُ أُمِّهِ وَنَسَبُهَا باب: ان کی والدہ کے نام اور نسب کا بیان۔
حدیث نمبر: 935
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: كُنَّا نَبِيعُ الثِّيَابَ عَلَى عَوَاتِقِنَا وَنَحْنُ غِلْمَانٌ فِي السُّوقِ، فَإِذَا رَأَيْنَا عَلِيًّا قَدْ أَقْبَلَ قُلْنَا: بُوذَا شَكْنَبُ فَقَالَ عَلِيٌّ: مَا يَقُولُونَ؟ فَقِيلَ لَهُ: يَقُولُونَ: عَظِيمُ الْبَطْنِ، قَالَ: أَجَلْ، أَعْلَاهُ عِلْمٌ، وَأَسْفَلُهُ طَعَامٌ.ترجمہ
ابو سعد تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”ہم بازار میں لڑکے تھے اور اپنے کندھوں پر کپڑے رکھ کر بیچا کرتے تھے، چنانچہ جب ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھتے تو ہم کہتے: «بُوذَا شَكْنَبُ»۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا کہہ رہے ہیں؟“ تو ان سے عرض کیا گیا: ”یہ کہہ رہے ہیں: بڑے پیٹ والے۔“ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اس کا بالائی حصہ علم ہے اور نچلا حصہ کھانا ہے۔““