فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
اسْمُ أُمِّهِ وَنَسَبُهَا باب: ان کی والدہ کے نام اور نسب کا بیان۔
حدیث نمبر: 934
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ ، قَثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ أَبِي: يَا بُنَيَّ، تُرِيدُ أَنْ أُرِيكَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ يَعْنِي عَلِيًّا ، قُلْتُ: نَعَمْ، فَرَفَعَنِي عَلَى يَدَيْهِ، فَإِذَا أَنَا بِرَجُلٍ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، أَصْلَعَ، عَظِيمَ الْبَطْنِ، عَرِيضَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ.ترجمہ
ابو اسحاق رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں امیر المومنین دکھاؤں؟“ یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو۔ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ پس انہوں نے مجھے اپنے دونوں ہاتھوں پر اٹھایا، تو اچانک میں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جن کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے، وہ صلع (سر کے سامنے کے حصے سے گنجے) تھے، ان کا پیٹ بڑا تھا اور وہ چوڑے کندھوں والے تھے۔