فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ مَوَاعِظِ عَلِيٍّ وَحِكَمِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی نصیحتوں اور حکمت بھرے اقوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 898
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْأَسَدِيُّ عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ عَبَايَةَ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: أُحَاجُّ النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِتِسْعٍ: بِإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ، وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَالْعَدْلِ فِي الرَّعِيَّةِ، وَالْقَسْمِ بِالسَّوِيَّةِ، وَالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِقَامَةِ الْحُدُودِ، وَأَشْبَاهِهِ.ترجمہ
عبایہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں قیامت کے دن لوگوں کے سامنے نو چیزوں کے ذریعے حجت قائم کروں گا: نماز قائم کرنے، زکوٰۃ ادا کرنے، نیکی کا حکم دینے، برائی سے روکنے، رعایا میں عدل و انصاف کرنے، (اموال کی) برابر تقسیم کرنے، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے، حدود نافذ کرنے، اور ان جیسے دیگر امور کے بارے میں۔“