فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي الدُّنْيَا وَبَيْعِهِ سَيْفَهُ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دنیا سے بے رغبتی اور اپنی تلوار بیچنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 897
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْكِسَائِيُّ ، قَثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَمِّعٍ التَّيْمِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مِحْجَنٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ وَهُوَ بِالرَّحَبَةِ، فَدَعَا بِسَيْفٍ فَسَلَّهُ فَقَالَ: مَنْ يَشْتَرِي سَيْفِي هَذَا؟ فَوَاللَّهِ لَوْ كَانَ عِنْدِي ثَمَنُ إِزَارٍ مَا بِعْتُهُ.ترجمہ
محجن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اور وہ اس وقت مقامِ رحبہ میں تھے، تو انہوں نے ایک تلوار منگوائی اور اسے میان سے نکالا، پھر فرمایا: ”کون ہے جو میری یہ تلوار خریدے؟ اللہ کی قسم! اگر میرے پاس ایک تہبند کی قیمت بھی ہوتی تو میں اسے ہرگز نہ بیچتا۔“