فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ مَوَاعِظِ عَلِيٍّ وَحِكَمِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی نصیحتوں اور حکمت بھرے اقوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 890
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو الْأَزْدِيُّ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَثَنَا بِشْرٌ، يَعْنِي: ابْنَ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْغَنَوِيِّ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: تَدْرُونَ كَيْفَ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ؟ قَالَ: قُلْنَا كَنَحْوِ هَذِهِ الْأَبْوَابِ، قَالَ: لَا، وَلَكِنَّهَا هَكَذَا، وَوَضَعَ يَدَهُ فَوْقَ وَبَسَطَ أَبُو عَمْرٍو يَدَهُ عَلَى يَدِهِ.ترجمہ
حطان بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ جہنم کے دروازے کس طرح ہیں؟“ ہم نے عرض کیا: ”انہی (عام) دروازوں کی طرح۔“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ اس طرح (ایک کے اوپر ایک) ہیں“ اور انہوں نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے کے اوپر رکھا؛ اور (اس کی کیفیت بتاتے ہوئے راوی) ابوعمرو رحمہ اللہ نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر بچھا کر دکھایا۔