فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي لِبَاسِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس میں زہد کا بیان)۔
حدیث نمبر: 891
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ ، قَثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: لَمَّا أَرْسَلَ عُثْمَانُ إِلَى عَلِيٍّ فِي الْيَعَاقِيبِ وَجَدَهُ مُتَّزِرًا بِعَبَاءَةٍ مُحْتَجِزًا الْعِقَالَ، وَهُوَ يَهْنَأُ بَعِيرًا لَهُ.ترجمہ
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مقامِ یعاقیب میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا تو (قاصد نے) آپ کو اس حال میں پایا کہ آپ ایک چادر کو بطورِ تہبند لپیٹے ہوئے تھے اور اپنی کمر پر اونٹ کی رسی باندھی ہوئی تھی، اور آپ اپنے ایک اونٹ کو قطران (خارش کی دوا) لگا رہے تھے۔