فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 889
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو الْمُنْذِرِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ، كَانَ إِذَا كَانَ يَوْمُ هَذِهِ اشْتَرَى لَحْمًا بِنِصْفِ دِرْهَمٍ، وَإِذَا كَانَ يَوْمُ هَذِهِ اشْتَرَى لَحْمًا بِنِصْفِ دِرْهَمٍ.ترجمہ
علی بن ربیعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی دو بیویاں تھیں؛ چنانچہ جب ان میں سے کسی ایک کی باری کا دن ہوتا تو وہ آدھے درہم کا گوشت خریدتے، اور جب دوسری کی باری کا دن ہوتا تو تب بھی وہ آدھے درہم ہی کا گوشت خریدتے تھے۔“