❮
❯
حدیث نمبر: 882
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، قَالَ: أَعْطَى عَلِيٌّ النَّاسَ فِي سَنَةٍ ثَلَاثَ عَطِيَاتٍ، ثُمَّ قَدِمَ عَلَيْهِ مَالٌ مِنْ أَصْبَهَانَ فَقَالَ: هَلُمُّوا إِلَى عَطَاءِ الرَّابِعِ فَخُذُوا، ثُمَّ كَنَسَ بَيْتَ الْمَالِ وَصَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ وَقَالَ: يَا دُنْيَا غُرِّي غَيْرِي، قَالَ: وَقَدِمَ عَلَيْهِ حِبَالٌ مِنْ أَرْضٍ، فَقَالَ: إِيشْ هَذَا؟ قَالَ: حِبَالٌ جِيءَ بِهَا مِنْ أَرْضِ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: أَعْطُوهَا النَّاسَ، قَالَ: فَأَخَذَ بَعْضُهُمْ وَتَرَكَ بَعْضُهُمْ، فَنَظَرُوا فَإِذَا هُوَ كَتَّانٌ يُعْمَلُ، فَبَلَغَ الْحَبْلُ آخِرَ النَّهَارِ دَرَاهِمَ.
ترجمہ

مسلم بن ہرمز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو ایک سال میں تین مرتبہ عطیات (وظائف) دیے۔ پھر آپ کے پاس اصفہان سے مال آیا تو آپ نے فرمایا: ”چوتھے عطیے کے لیے آؤ اور اپنا حصہ لے لو۔“ پھر آپ نے بیت المال میں جھاڑو دی اور اس میں دو رکعت نماز پڑھی اور فرمایا: «يَا دُنْيَا غُرِّي غَيْرِي» ”اے دنیا! میرے سوا کسی اور کو دھوکا دے۔“
راوی کہتے ہیں کہ آپ کے پاس کسی علاقے سے کچھ رسیاں لائی گئیں تو آپ نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ عرض کیا گیا کہ یہ رسیاں ہیں جو فلاں فلاں مقام سے لائی گئی ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”انہیں لوگوں میں تقسیم کر دو۔“ راوی کہتے ہیں کہ بعض لوگوں نے تو وہ لے لیں اور بعض نے چھوڑ دیں؛ پھر جب انہوں نے دیکھا تو وہ کتان کی بنی ہوئی تھیں، چنانچہ دن کے آخر تک ایک ایک رسی کی قیمت کئی درہم تک جا پہنچی۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه / حدیث: 882
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده حسن . . »
«لم اقف عليه»