فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 879
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هَانِئِ بْنِ عُرْوَةَ الْمُرَادِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ عَلِيُّ إِلَى ظَهْرِ الْكُوفَةِ فَرَأَى حُمَّرَةً تَطِيرُ فَقَالَ:
يَا لَكِ مِنْ حُمَّرَةٍ بِمَعْمَرٍ خَلَا لَكِ الْجَوُّ فَبِيضِي وَاصْفِرِي
وَزَادَ فِيهِ غَيْرُ عَلِيٍّ:
وَنَقِّرِي مَا شِئْتِ أَنْ تَنْقُرِي.ترجمہ
یحییٰ بن ہانی بن عروہ مرادی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ کے مضافاتی علاقے کی طرف نکلے تو انہوں نے ایک حمرہ (سرخ چڑیا) کو اڑتے ہوئے دیکھا، تو فرمایا: «يَا لَكِ مِنْ حُمَّرَةٍ بِمَعْمَرٍ خَلَا لَكِ الْجَوُّ فَبِيضِي وَاصْفِرِي» ”اے حمرہ! تجھے یہ آباد مقام مبارک ہو، تیرے لیے فضا خالی ہے، پس تو (بے خوف ہو کر) انڈے دے اور چہچہا۔“
اور علی بن صالح کے علاوہ دیگر راویوں نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے: «وَنَقِّرِي مَا شِئْتِ أَنْ تَنْقُرِي» ”اور تو جتنا چاہے (زمین میں) ٹھونگیں مار۔“