❮
❯
حدیث نمبر: 872
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، قَثَنَا مُزَاحِمُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ أَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَهُوَ مَحْصُورٌ فَقَالَ لَهُ: إِنَّكَ إِمَامُ الْعَامَّةِ وَقَدْ نَزَلَ بِكَ مَا تَرَى، وَهُوَ ذَا يُصَلِّي بِنَا إِمَامُ فِتْنَةٍ، وَأَنَا أُحْرَجُ مِنَ الصَّلَاةِ مَعَهُ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: إِنَّ الصَّلَاةَ أَحْسَنُ مَا يَعْمَلُ النَّاسُ، فَإِذَا أَحْسَنَ النَّاسُ فَأَحْسِنْ مَعَهُمْ، فَإِذَا أَسَاءُوا فَاجْتَنِبْ إِسَاءَتَهُمْ.
ترجمہ

عبید اللہ بن عدی بن الخیار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت حاضر ہوئے جب آپ (اپنے گھر میں) محصور تھے، تو انہوں نے آپ سے عرض کیا: ”آپ تمام مسلمانوں کے امام ہیں اور آپ پر وہ کٹھن حالات آ پڑے ہیں جو آپ دیکھ رہے ہیں، جبکہ یہ شخص جو ہمیں نماز پڑھا رہا ہے وہ فتنے کا پیشوا ہے اور میں اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں تنگی محسوس کرتا ہوں۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”نماز لوگوں کے اعمال میں سب سے بہترین عمل ہے، لہٰذا جب لوگ اچھا کام کریں تو تم بھی ان کے ساتھ مل کر اچھائی کرو، اور جب وہ برا کام کریں تو ان کی برائی سے اجتناب کرو۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه / حدیث: 872
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: مزاحم بن سعيد لم اجده والباقون اثبات. والحديث صحيح. . »
«صحيح البخاري: 188/2»