❮
❯
حدیث نمبر: 871
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الذَّرَّاعُ ، نَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ مَعْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدَهُ، فَذَكَرَ حَدِيثَ مُوَاخَاتِهِ بَيْنَ أَصْحَابِهِ، ثُمَّ دَعَا عُثْمَانَ فَقَالَ: "ادْنُ يَا أَبَا عَمْرٍو، ادْنُ يَا أَبَا عَمْرٍو" ، فَلَمْ يَزَلْ يَدْنُو مِنْهُ حَتَّى أَلْصَقَ رُكْبَتَيْهِ بِرُكْبَتَيْهِ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ: "سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ" ثَلَاثَ مِرَارٍ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى عُثْمَانَ وَكَانَتْ إِزَارُهُ مَحْلُولَةً، فَزَرَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ: "اجْمَعْ عِطْفَيْ رِدَائِكَ عَلَى نَحْرِكَ" ، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ لَكَ شَأْنًا فِي أَهْلِ السَّمَاءِ، أَنْتَ مِمَّنْ يَرِدُ عَلَى حَوْضِي، وَأَوْدَاجُهُ تَشْخَبُ دَمًا، فَأَقُولُ: مَنْ فَعَلَ بِكَ هَذَا؟ فَيَقُولُ: فُلَانُ ابْنُ فُلَانٍ، وَذَلِكَ كَلَامُ جِبْرِيلَ، إِذَا هَاتِفٌ يَهْتِفُ مِنَ السَّمَاءِ فَقَالَ: أَلَا إِنَّ عُثْمَانَ أَمِيرٌ عَلَى كُلِّ مَخْذُولٍ "، ثُمَّ تَنَحَّى عُثْمَانُ.
ترجمہ

سیدنا زید بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آپ کی مسجد میں حاضر ہوا“، پھر انہوں نے صحابہ کرام کے درمیان مواخات کا تذکرہ کیا، پھر آپ ﷺ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: ”اے ابو عمرو! قریب آ جاؤ، اے ابو عمرو! قریب آ جاؤ“، وہ مسلسل آپ ﷺ کے قریب ہوتے رہے یہاں تک کہ اپنے گھٹنے آپ ﷺ کے مبارک گھٹنوں سے ملا دیے۔
رسول اللہ ﷺ نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی اور تین مرتبہ فرمایا: «سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ»۔ پھر آپ ﷺ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا، ان کے تہبند کے بندھن کھلے ہوئے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے انہیں بند کیا، پھر فرمایا: ”اپنی چادر کے دونوں کناروں کو اپنے سینے پر سمیٹ لو۔“
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اہل آسمان میں تمہاری بڑی شان ہے۔ تم ان لوگوں میں سے ہو جو میرے حوض پر اس حال میں وارد ہوں گے کہ تمہاری رگوں سے خون کے فوارے چھوٹ رہے ہوں گے۔ میں پوچھوں گا: تمہارے ساتھ یہ سلوک کس نے کیا؟ تو وہ عرض کریں گے: فلاں کے بیٹے فلاں نے۔ اور یہ جبرائیل کا کلام ہے، جب ایک غیبی پکار پکارنے والا آسمان سے پکار کر کہے گا: خبردار! عثمان ہر اس شخص کے امیر ہیں جسے (حق کی نصرت سے) محروم کر دیا گیا“، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ایک طرف ہٹ گئے۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه / حدیث: 871
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف وفيه عبد المؤمن بن عباد العبدي، ضعفه ابو حاتم وقال البخاري لا يتابع على حديثه ذكره الساجي وابن الجارود في الضعفاء وذكره ابن حبان في الثقات. . »
«التاريخ الكبير للبخاري: 2/1/386»