فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ ، قَالَ: نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْمَدَائِنِيُّ ، قَثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا مَعَ أَصْحَابِهِ، إِذْ ذَكَرَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَجَاءَ رَجُلٌ مُتَقَنِّعٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَذَا يَوْمَئِذٍ وَمَنْ تَبِعَهُ عَلَى الْهُدَى" ، قَالَ: فَلَحِقْتُهُ فَأَخَذْتُ بِضَبْعَيْهِ فَمَيَّلْتُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "هَذَا" ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ. سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ آپ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر فرمایا اور اسے (وقوع کے اعتبار سے) بہت قریب بتایا، اسی دوران ایک شخص گزرا جس نے اپنا سر اور چہرہ کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «هَذَا يَوْمَئِذٍ وَمَنْ تَبِعَهُ عَلَى الْهُدَى» ”یہ شخص اس دن (فتنے کے وقت) اور جو کوئی اس کی پیروی کرے گا، وہ ہدایت پر ہوں گے۔“ سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس شخص کے پیچھے لپکا اور اسے بازوؤں سے پکڑ کر نبی کریم ﷺ کی طرف متوجہ کیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہی شخص مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، یہی۔“ جب میں نے غور سے دیکھا تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔“