فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 832
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّاذَكُونِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو لِفَرْدٍ إِلَّا لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، فَإِنِّي رَأَيْتُهُ يَعْنِي يَدْعُو حَتَّى رَأَيْتُ ضَبْعَيْهِ.ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے سوا کسی ایک شخص کے لیے (اس مخصوص انداز میں) دعا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، بے شک میں نے آپ ﷺ کو (ان کے حق میں) اس طرح دعا کرتے ہوئے دیکھا کہ مجھے آپ ﷺ کے بازوؤں کی سفیدی نظر آنے لگی۔“